کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرتضی وہاب میئر منتخب ہوئے ہیں، حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے کاشف شورو میئر منتخب ہوئے ہیں۔سکھر میونسپل کارپوریشن سے پیپلزپارٹی کے ارسلان اسلام شیخ، میر پور خاص سے عبدالرؤف میئر منتخب ہوئے ہیں۔اسی طرح لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن سے انور علی لوہر جبکہ شہید بے نظیر آباد میونسپل کارپوریشن سے رشید بھٹی میئر منتخب کیے گئے ہیں۔سندھ: 20 ضلع کونسلز میں PPP کے چیئرمین منتخب .سندھ کی 36 میں سے 30 میونسپل کمیٹیز میں پیپلز پارٹی، ایک میونسپل کمیٹی میں جی ڈی اے کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔سندھ کی 141 ٹاؤن کمیٹیز میں سے 121 میں پیپلز پارٹی، 5 میں جی ڈی اے، ایک میں آزاد اور ایک میں تحریکِ انصاف کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔سندھ کی 44 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں سے 27 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین، 6 میں جماعت اسلامی کے چیئرمین جبکہ 3 میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں۔