عزاداران امام حسینؓ کو 9 اور 10 محرم الحرام کو بھرپور بلدیاتی سہولتیں مہیا کریں گے:میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے بلدیاتی اداروں نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، عزاداران امام حسینؓ کو 9 اور 10 محرم الحرام کو بھرپور بلدیاتی سہولتیں مہیا کریں گے، مختلف سڑکوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر استرکاری کا کام مکمل ، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف سیوریج کے مسائل بھی حل کئے جاچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں اور مساجد میں علماء کرام، ذاکرین، مشائخ عظام اور منتظمین جلوس سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، انہوں نے منتظمین جلوس سے درخواست کی کہ وہ جلوس کو مقررہ راستوں سے گزاریں تاکہ جو سیکورٹی پلان تیار کئے گئے ہیں اس پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوسکے۔

متعلقہ خبریں