محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی. علاقوں (سندھ) میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 27 ستمبرکی رات سے مون سون ہوائیں شدت سے سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں
کراچی(نمائندہ مقامی حکومت) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مون سون ہوائیں 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے رپورٹ کے مطابق میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق 28 سے 30 ستمبر کے دوران سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ،بدین اور حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں مزید بارشوں سے قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز میں مون سون بارشوں میں کمی کا امکان ہے