کراچی سرکلر ریلوے وزیرِ اعظم کا کراچی کیلئے بڑا تحفہ ہے، وزیرِ اعظم اسی ہفتے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے: وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر
کراچی(نمائندہ مقامی حکومت) وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ20 ارب 70 کروڑ روپے سے 3 سال میں مکمل ہو گا، 29 کلو میٹر ٹریک پر 16 اسٹیشن اور 24 لیول کراسنگ ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2030ء میں کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، منصوبہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔