کراچی کے تھانیداروں کو کورونا وائرس کا ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کیخلاف مقدمات کے اندراج سے روک دیاھے:ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس
کراچی(نمائندہ مقامی حکومت) ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے تھانیداروں کو کارروائیاں شادی ہالز، ہوٹلز اور تفریحی مقامات تک محدود رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں پبلک مقامات پر کارروائی کی جائے۔ گزشتہ روز (جمعہ کو) شہر میں 2 درجن سے زائد مقدمات درج کر کے تقریباً 40 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمات وبائی امراض ایکٹ 2014ء کے تحت درج کیئے گئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ محکمۂ داخلہ سندھ کے مراسلے میں کارروائیوں سے متعلق واضح نہیں ہے۔