لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہونےوالےاجلاس کےدوران کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا ,اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران ذخیرہ کی گئی 36ہزاردو سو بوری کھاد برآمد کی گئی. بہاولپور ڈویژن میں 17 ہزار، فیصل آباد میں 19ہزاردو سو بوری کھاد قبضے میں لی گئ،چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ضبط شدہ کھاد کی مقررہ قیمت پر مارکیٹ میں فروخت کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے،یوریا کھاد وافر مقدار میں موجود ہے۔ ڈیلرز گوداموں میں ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں۔مارکیٹ میں کھاد کی رسد بڑھنےسےقیمت خود بخودکم ہو گی۔گندم اور آلو کی فصل کیلئے مارکیٹ میں یوریا کھادوافر دستیاب ہونی چاہئے۔ کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کسانوں کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں موثر حکومتی اقدامات کے باعث چینی کی قیمت میں استحکام آیا ہے.انہوں نے ڈپٹی کمشنرزکوہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کیساتھ طلب اور رسد پر کڑی نظر رکھی جائے،اس موقع پرڈویژنل کمشنرز نے چیف سیکرٹری کوپرائس کنٹرول اقدامات بارے بریفنگ دی۔کھادکے گوداموں کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔