لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2021،پنجاب احساس پروگرام بل 2022، پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ترمیمی بل2020، پنجاب سیڈ کارپوریشن ترمیمی بل 2022، فیکٹریز ترمیمی بل2022اور جنگلات ترمیمی بل 2022بھی کثرت رائے سے منظور کرلئے ،صوبہ کے آئینی حقوق قرارداد کی بھی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکرسبطین خان کی صدارت میں شروع ،مسلم لیگ ن کے رکن طاہر خلیل سندھو نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے موجود ہ حکومتی قانون سازی کے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھا دیئے،جس پر صوبائی وزیر راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ابھی جو قانون سازی ہو رہی ہے وہ قانون کے مطابق ہے سپیکر کی اجازت سے ہی قانون سازی ہو رہی ہے۔