کوئٹہ(نمائندہ مقامی حکومت) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے جیو نیوز کو بتایاکہ سرکاری عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا، لیویز اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ہرنائی میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث موبائل فونز کی روشنی میں زخمیوں کا علاج کیا گیا