بلوچستان میں سول سروس افسران کے احتجاج کا تیسرا روز
کوئٹہ (نمائندہ مقامی حکومت) صوبےکی تحصیلوں اور بندوبست دفاتر تیسرے روز بھی بند ہیں۔ دفاتر بند ہونے کے باعث شہریوں کو زمینوں کی فرد اورضمانتوں کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ بی سی ایس افسران کے احتجاج کی وجہ سے تحصیلدار، پٹوار، رجسٹرار اور بندوبست کے دفاتر بند ہیں۔
بی سی ایس کیڈر افسران کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ، پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے غیرقانونی اقدام کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ بی ایس ایس کیڈر کوبی سی ایس کیڈر میں ضم کرنے کی غیرقانونی منظوری سے صوبے میں انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔