ملتان(نمائندہ مقامی حکومت)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں دفتری نظام ڈیجیٹلائز کرنے کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ زراعت میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم لانچ کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیشن رانا رضوان قدیر،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس زاہداکرم، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم عوام کے مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دفتری نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اشد ضروری ہے تاکہ دفاتر میں فائلوں کے انبار سے نکل کر برق رفتار ڈیجیٹل سسٹم اپنا جاسکے۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت، تعلیم،پی اینڈ ڈی اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ،ایس اینڈ جی اے ڈی،ہوم اور لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ میں بھی آفس آٹو میشن سسٹم کا جلد آغاز کیا جائے۔سیکرٹری زراعت جنوبی t-x ثاقب علی عطیل نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ لاگو کر دیا گیا ہے اور نئے سسٹم کو مانیٹر کرنے کے لئے فوکل پرسن اور سٹاف کو تربیت دینے کے لئے ماسٹر ٹرینر مقرر کردیئے گئے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آفس ای فائل بارے اطلاع دینے کے لئے موبائلیں نمبر پر پیغام بھیجنے کا اجراء کردیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی آلات کی خریداری بارے ٹیکنکل بِڈ اوپن کر دی گئی ہیں اور فنانشل بِڈ 6 دسمبر کو طلب کر لی گئی ہیں۔