ملتان(نمائندہ مقامی حکومت)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے ٹرانسفر ہونیوالے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔یہ تقریب ٹرانسفر ہونیوالے سیکرٹریز عثمان علی خان، عدنان ارشد اولکھ، اجمل بھٹی، الطاف بلوچ،آفتاب پیرزادہ اور رانا رضوان قدیر کے علاوہ ڈاکٹر ذیشان حنیف اور عثمان منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔تقریب میں جنوبی پنجاب کے تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے تقریب سے اپنے خطاب میں ٹرانسفر ہونیوالے افسران کی خدمات کو خراج تحسین کیا اور کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو نئی بنیادوں پر استوار کرنے میں ٹرانسفر ہونیوالے سیکرٹریز کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر ہونیوالے افسران جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے پائنیئر ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کیپٹن ثاقب ظفر نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ دن بدن ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جانیوالے افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئے افسران کو خوش آمدید کہا۔ٹرانسفر ہونیوالے افسران نے باوقار الوداعی تقریب پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور انکی پیشہ وارانہ مہارت کی زبردست تعریف کی۔