پنجاب میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے افسران اپنے فرائض متحرک انداز میں انجام دیں,ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے معاشی سرگرمیاں، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے:چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل

ساہیوال(نمائندہ مقامی حکومت)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ساہیوال کے دورہ کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انتظامات کاجائزہ لیا.ایمرجنسی، ڈینگی اوردیگر وارڈز کا معائنہ. مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا. طب مقدس پیشہ ہےچنانچہ ڈاکٹر اورعملہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں.چیف سیکرٹری نے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کی. اجلاس میں ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول اقدامات، زیر التواریونیو مقدمات کا جائزہ لیتےہوئےکہا کہ اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےتمام انتظامی افسران روزانہ ایک گھنٹہ عوام کیلئے مختص کریں.افسران اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں.کرپشن کیلئےزیروٹالرنس ہوگا.ترقیاتی سکیموں میں فنڈز کےبروقت استعمال اور شفافیت کو یقینی بنایاجائے.ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے معاشی سرگرمیاں، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے.ڈپٹی کمشنرز اراضی ریکارڈ سینٹرز کے باقاعدگی سے دورےکریں اور ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے. دو سال سے زائد کوئی ریونیو مقدمہ زیر التوا نہ رہے، اشیاء کی طلب، رسد اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جائے.قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے افسران اپنے فرائض متحرک انداز میں انجام دیں. بڑے سٹوروں پر ڈپٹی کمشنر کاؤنٹرز کا قیام احسن اقدام ہے.چیف سیکرٹری نے کمشنر آفس کے سبزہ زارمیں پودا بھی لگایا. ساہیوال ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی.

متعلقہ خبریں