بائیو فورٹیفیکشن کےجدید عمل کے ذریعے غذائی اور پیداواری اعتبار سے بہتری آئے گی,گندم کی نئی اقسام زنکول16، اکبر19,نواب2021 کاشت کریں:صوبائی وزیر زراعت پنجاب

خانیوال(نمائندہ مقامی حکومت)صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نےخانیوال میں بائیو فورٹیفائیڈ گندم کے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیو فورٹیفیکشن کےجدید عمل کے ذریعے غذائی اور پیداواری اعتبار سے بہتری آئے گی۔ جدید ریسرچ کے ذریعے محکمہ زراعت حکومت پنجاب دیگر اداروں کے ساتھ مل کرغذائی کمی کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ زیادہ پیداواری صلاحیت اور زنک کی مناسب مقدار کی حامل گندم کی نئی اقسام زنکول16، اکبر19 اور نواب2021 کاشت کی جائیں.حکومت غذائی قلت کے بین الاقوامی مسئلہ کےسدباب کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے ۔ آگاہی سیمینار سے ماہرین بائیو فورٹیفیکشن۔ مبارک علی سرور، منور حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر حسین اور ڈائریکٹر زراعت صابر شہزاد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں