ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب پنشن نہیں ملے گی

سرکاری ملازمین کی پنشن حکومت پربوجھ بننے لگی ۔پنجاب حکومت اب پنشن فری نوکریاں دے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن اصلاحات پر مزید ورکنگ شروع کردی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جہاں دیگر مالیاتی پالیسیوں بارے جائزہ لیا گیا ،وہیں پنشن ریفارمز کے حوالے سے بھی بحث ہوئی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ریگولر پوسٹوں پر پنشن فری بھرتیوں کی تجویز دی ہے۔ پنجاب میں سرکاری بھرتیوں کے لیے کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی کو ترجیح دی جائے گی، اور کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو صرف تنخواہ اور الاؤنسز ہی دئیے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ سے مستقل ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن پالیسی تبدیل ہوگی، جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں