وہاڑی(نمائندہ مقامی حکومت)ایڈ یشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کو بہتر انداز سے سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے اب لاہور نہیں جانا پڑتا انہوں نے ضلع وہاڑی کے دورہ کےموقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس سےخطاب کرتےہوئے مزید کہا کہ ۔حکومت پنجاب عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تمام سرکاری محکمے اور ادارے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے کسانوں کو کھاد وں کی بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کئے جائیںچاہییں ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع وہاڑی میں اب تک 12لاکھ 60ہزار افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی جا چکی ہے انسداد کورونا ویکسین کے حوالے سے حکومت کے مقرر کر دہ ٹارگٹس کو یقینی بنایا جائے گاگراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج، گرفتاریاں اور جرمانے کئے جا رہے ہیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے ضلع وہاڑی میں 16ارب 62کروڑ روپے 20لاکھ کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21کے تحت 8ارب 30کروڑ 70لاکھ روپے کی141 ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کر دیاگیا ہے 35کروڑ روپے کی مالیت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے 20کروڑ روپے کی مالیت سے ٹبہ سلطان پور میں ٹراما سنٹر بنایا جائے گا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کارڈیک وارڈ کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے آنے والی گرانٹس سے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں کسانوں کو زرعی مداخلات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں جعلی اور دو نمبر کھاد بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جعلی کھاد کے 6سو بیگ پکڑے گئے ہیں۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکمو ں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے حکومت کی طرف جاری عوامی فلاح وبہبود اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا کورونا ویکسی نیشن مہم، انسداد پولیو مہم،انسداد ڈینگی،پرائس کنٹرول، انسداد سموگ مہم، سہولت بازاروں، چینی کی 90روپے فی کلوگرام دستیابی، ڈی سی کاؤنٹرز کا قیام، پاکستان سیٹزن پورٹل، وزیر اعلیٰ شکایات سیل،اوورسیز پاکستانیز شکایات کمیشن کے حوالے سے بریفنگ لی