شاہراہ پر قائم اسکولوں کے اوقات کار میں طالبعلموں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان

رحیم یارخان(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان نعمان یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان میں ایسے تمام تعلیمی ادارے جو چھوٹی بڑی شاہراہ پر قائم ہیں سکول اوقات کار میں طالبعلموں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے ہمراہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق موٹر وئے اور ٹریفک پولیس بھی سکول اوقات کار میں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو آبادی یا سکول کے نزدیک سپیڈ کم کرنے اور ڈرائیورز کوآگہی فراہم کرنے کے حوالہ سے فوری اقدامات کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی ویز کو بھی ہدایت کی کہ وہ ایسے تمام سکولز جو اہم شاہرات پر موجود ہیں ان کے اطراف میں کیٹ آئیز لگائے گے تاکہ تعلیمی اداروں کے نزدیک گاڑیاں کم اسپیڈ سے گزریں۔انہوں نے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ تمام سکولز میں بچوں کو روڈ سیفٹی اور روڈ کراس کرنے کے حوالہ سے آگہی فراہم کرنے کے لئے موٹر وئے اور ٹریفک پولیس سے مل کر سیشن کا اہتمام کریں. ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور دیگر ایسے مقامات جہاں بچوں اور بزرگ شہریوں کی آمدو رفت زیادہ ہے وہاں ٹریفک کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے مقامی اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کریں۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے شادیوں میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزیوں کے حوالہ سے بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز تمام میرج ہال/مارکیز میں ون ڈش اور رات 10 بجے تک فنکشن ختم کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں ہوٹل انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی سمیت بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔علاوہ ازیں شادیوں یا دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان چوہدری، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ڈی ایس پی ٹریفک،ڈی ایس پی موٹر وئے پولیس، انچارج سیکورٹی، سی ای ا وایجوکیشن اتھارٹی رانا نویداختر، ایکسین ہائی ویز، ایکسین بلڈنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالج سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں