بہاولنگر میں یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب

بہاول نگر(ملک صفدرضیاء سے)اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان منیر بخاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے اور کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت کو جاری رکھا جائے گا. وہ گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاول نگر کے ہال میں کشمیری عوام کے ساتھ یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے. اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفربزدار، سرکاری افسران و سٹاف، سول سوسائٹی کے ممبران، سکول و کالجز کے اساتذہ ،طلباء و طالبات موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اس وقت کشمیریوں کے ساتھ جوظلم روارکھا جارہا ہے اس پر وزیر اعظم عمران خان نےدنیا کے تمام فورمزپر بہت موثر انداز میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہےاور پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر کے پر امن حل کےلیے کوشاں رہا ہے کیونکہ پاکستان کا یہ ماننا ہے کہ جنو بی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کےلیے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل ہو. تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء نے کشمیر ڈے کی مناسبت سےتقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔ بعد ازاں سٹی ہائی سکول بہاول نگر سے رفیق شاہ چوک تک کشمیر ریلی نکالی گئی جسکی قیادت اسٹسٹ کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او محمد ظفربزدار نے کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پینا فلیکسز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔

متعلقہ خبریں