ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ریٹائرڈ)ندیم ناصر کی جانب سے ویکسینیشن نہ کروانے والے شہریوں اور خصوصا پبلک مقامات پر کام کرنے والے افراد کےخلاف سخت کاروائی۔

ایبٹ آباد (نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومتی احکامات کے مطابق ویکسینیشن نہ کروانے والے شہریوں اور خصوصا پبلک مقامات پر کام کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) ندیم ناصر نے شہریوں کے کورونا سے متعلق ریکارڈ کی تصدیق کی۔ ویکسین نہ کروانے والے دکانداروں اور افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر 03 دکانوں کو سیل کیا، 11 ایف آئی آرز درج کیں اور متعدد موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں