حکومت پنجاب ملتان میں 500 بستروں پر مشتمل نشتر ٹو کی تعمیر پر 9ارب 32 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرہی ہے: ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب

ملتان(نمائندہ مقامی حکومت)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نےکہا ہے کہ ۔حکومت پنجاب 500 بستروں پر مشتمل نشتر ٹو کی تعمیر پر 9ارب 32 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرہی ہے۔یہ بات انہوں نے نشتر ٹو ہسپتال کے منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کے موقع پر کہی انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب امجد شعیب خان کے ہمراہ مزید کہا کہ نشتر ٹو منصوبے کے دوسرے فیز میں مزید 500 بیڈ کا اضافہ کے علاوہ میڈیکل یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔آئی ڈیپ کے پراجیکٹ منیجر محمد آصف نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نشتر ٹو ہسپتال کی بلڈنگ کی تعمیر پر 5 ارب روپے جبکہ بائیو میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری پر 1ارب 90 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر اب تک 3ارب 96کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 95فیصد مکمل ہوچکا ہے اور ڈکٹنگ اور ٹائل ورک کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ہسپتال کے لئے الگ گرڈ اسٹیشن تعمیر کیا جارہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں10 جدید آپریشن تھیٹرز تعمیر کئے جارہے ہیں۔ہسپتال کا ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سنٹر120 بیڈز،گائنی وارڈ150بیڈز،آرتھو پیڈک وارڈ120بیڈ اور آئی سی یو50 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔اس کے علاوہ رہائش گاہیں، کیفے ٹیریا اور مسافر خانہ کی تعمیر منصوبے میں شامل ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے لئے سٹی سکین،ایم آر آئی اور دیگر مشینری کی ایل سی اوپن ہو گئی ہے جبکہ جنریٹرز، یو پی ایس اور دیگر سامان کی خریداری مکمل کر لی گئ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے نشتر ٹو کا پراجیکٹ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نشتر ٹو پورے خطے کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرے گ

متعلقہ خبریں