لاہور کی 80 نئی رہائشی اسکیمیں غیر قانونی و غیر منظور شدہ قرار

لاہور (نمائندہ مقامی حکومت) لاہور کی راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے لاہور اور شیخوپورہ کے حدود میں واقع 80نئی رہائشی اسکیموں کو غیر قانونی و غیر منظور شدہ قرار دیتے ہوئے ان میں سرمایہ کاری سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔ ادارے کے نوٹیفکیشن کے مطابق 80 میں سے 60 رہائشی اسکیموں کی منظوری کے لیے راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں سرے سے کوئی بھی کاغذات جمع ہی نہیں کروائے گۓ اور رہائشی اسکیموں کا اعلان اور پلاٹوں کی بکنگ شروع کر دی گئ۔ اس کے علاوہ 20 رہائشی اسکیمیں ایسی ہیں جنہوں نے منظوری کے لیے کاغذات تو جمع کروائے ہیں مگر ان کے پروجیکٹس کو ابھی تک منظوری نہیں دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں