نیب آرڈیننس کےخلاف درخواست تیاری کےمراحل میں ہے،جلدعدالت میں چیلنج کریں گے: صدر سپریم کورٹ بار
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت) سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون نے اعلان کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہیں، ان جیسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔انہوں نےکہا کہ تاحیات نااہلی کاقانون بھی جلدچیلنج کیا جائے گا۔احسن بھون کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ازخود نوٹس میں اپیل کے معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔ ججز سینیارٹی کا معاملہ بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.