پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دو لاکھ 5 ہزار مشین درکار ہوں گی۔ اگر وفاقی یا صوبائی حکومت ان مشینوں کو خود بنائے تو الیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال کرنے کو تیار ہے:الیکشن کمیشن
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات اور صوبہ میں حلقہ بندیوں سے متعلق غور کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پر کوئی اعتراض نہیں، اگر وفاقی یا صوبائی حکومت ان مشینوں کو خود بنائے تو الیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال کرنے کو تیار ہے شرط یہ ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دو لاکھ 5ہزار مشین درکار ہوں گی۔ الیکشن کمیشن نے خریداری مارکیٹ سے کرنی ہے تو پیپرا رولز کے تحت ہوگی۔بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد 120 دن کے اندر انتخابات ضروری ہیں۔120 دن کے اندر مشینوں کی خریدای ممکن نہیں، چند ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز میں ای وی ایم کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی جا سکتی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ سیکریٹری بلدیات پنجاب، صوبائی الیکشن کمشنر نے بھی اس میں شرکت کی۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ انتخابات اور صوبہ میں حلقہ بندیوں سے متعلق غور وخوض کیا گیا۔