کراچی(نمائندہ مقامی حکومت) سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری دی ہے کہ نجی شعبے کے تعاون سے ساحل پر واٹر اسپورٹس کا آغاز کیا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹرکےایم سی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منوڑہ آئی لینڈ کے دورے کے موقع پر بتایا کہ سمندر کے ساحل سے استفادہ کر رہے ہیں، ماضی میں واٹر اسپورٹس کو نظر انداز کیا گیا تاہم اب شہریوں کو ایک صحت مند تفریح میسر ہو گی۔انہوں نےکہا کہ واٹر اسپورٹس منصوبے کی سافٹ اوپننگ اگلے 3 ہفتے میں کر دی جائے گی، اس مقصد کے لیے جیٹ بوٹس ہائیر کرلی گئی ہیں، شہری اس زبردست تفریح سےلطف اندوزہوسکیں گے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نےکہا کہ کوشش ہے کہ شہریوں کو اچھی تفریح مہیا کی جائے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی کی رونقیں بحال کرے گی۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہاکس بے آنے والی سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکیں بھی تعمیر کر دی گئی ہیں، مچھلی چوک تا کینپ سڑک بھی بنائی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں