کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ پر 19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ، چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان بھر میں جشن ولادت رسول ﷺ 12 ربیع الاوّل بروز منگل 19 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، سندھ میں اس موقع پر عام تعطیل ہو گی ، تمام سرکاری، نیم سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔