پورے سندھ میں ترقیاتی کاموں کی جو رفتار ہے وہ ترقی کی نئی نوید ہے: صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر محمد ساجد جوکھیو

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) مسائل کیسے بھی ہو ان کا حل ضرور نکلتا ہے اخلاص کے ساتھ جو کام بھی کیا جاتا ہے وہ اپنے نتائج سو فیصد دیتا ہے پورے سندھ میں ترقیاتی کاموں کی جو رفتار ہے وہ ترقی کی نئی نوید ہے ٹیم ورک کے ذریعے ہر امور کو پایہ تکمیل تک لے جانا جیالوں کا ہی طرہ امتیاز ہے ہر نمائندہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے بروئے کار لا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر محمد ساجد جوکھیو نے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو کے ہمراہ پانی کی عدم فراہمی کی شکایت کا متعلقہ انجینئر کے ساتھ جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابقہ رکن کونسل حاجی منظور بلوچ،عید محمد گبول،ابوبکر جوکھیو و دیگر بھی مو جود تھے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسائل وقت کے ساتھ عیاں ضرور ہوتے ہیں لیکن اگر وقت پر ان کا حل تلاش کر لیا جائے تو وہ پریشانی کا سبب نہیں بنتے، انجینئر نے اچھی طرح کیئے جانے والے کام کو دیکھا ہے امید ہے کہ صورتحال میں جلد بہتری آئے گی عوام کی ہر تکلیف ہماری اپنی ہے جن کو مرحلہ وار امور انجام دے کر حل کیا جا رہا ہے۔

                       
متعلقہ خبریں