کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)اس مہم کے تحت سینٹرل پولیس آفس کراچی، کراچی پولیس آفس اور صدر میں قائم خواتین پولیس اسٹیشن کو اورنج اور نارنجی رنگ کے برقی قمقموں سے روشن کر کے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود خواتین سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔یو این ایف پی اے کے باہمی اشتراک سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ سی تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ زبیر دریشک، اے آئی جی ایڈمن، سی پی او ڈاکٹر قمر رضوی اور اے آئی جی ویلفیئر سندھ اعجاز احمد کے علاوہ سی پی او سے ایس پی ہیومن، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈی ایس پی ویلفیئر، ڈی ایس پی لائبریری، ڈی ایس پی کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ایس ایس پی ایس ایس یو، ایس ایس پی ویسٹ، ایس پی صدر، ایس پی ٹریفک ملیر، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل کے پی او، ایس ڈی پی او فریئر، ڈی ایس پی ایڈمن ایسٹ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایسٹ، انچارج چائلڈ ویمن پروٹیکشن سیل ایسٹ سمیت ایس ایچ اوز ویمن ساؤتھ، ایسٹ اور تھانہ نبی بخش پر مشتمل خواتین پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع چیئرپرسن سندھ کمیشن برائے خواتین نزہت شیریں و دیگر خواتین نے بھی شرکت کی۔اورنج نارنجی وہ رنگ ہے جسے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نےخواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کی مہم کے لیے منتخب کیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر متحد ہوکر خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ہے۔ یہ رنگ ایک روشن اور پر امید رنگ کے طور پر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے پاک مستقبل کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔