ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کا عزم، ترقیاتی کاموں کا سفر جاری، عوام کے لیے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہاتھوں تین پارکوں کا افتتاح کردیا گیا

باغ رضوان فیڈرل بی ایریا، میاواکی فاریسٹ کریم آباد اور ناظم آباد میں نور الاسلام پارک تزئین نو کے بعد شہریوں کے لئے کھول دیئے گئے۔

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےمعصوم ارزم کے ہمراہ ضلع وسطی گلبرگ زون میں فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں قائم باغ رضوان کی تزئین نو اور تعمیر نو کے بعد فیتہ کاٹ کر.کے افتتاح کیااس موقع پر میٹو پولیٹن کمشنر کراچی افضل زیدی ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ.وسطی محمد علی زیدی،میونسپل کمشنر خالد ریاض صدیقی،اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ دادن خان لاشاری،اسسٹنٹ کمشنرناظم آباد عبدالحنان بھٹو ،بلدیاتی افسران،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ،ایڈمنسٙریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مزکورہ پارک کی تزئین نو دراصل ایک معصوم بچی ارزم کی خوایش کی تکمیل ہے انیوں نے کہاکہ میں نے ایک نجی چینل پرارزم کی اواز سنی جو پارک کی خستہ حالی کے سبب ہارک میں تفریح کرنے اور جھولوں سے لطف اندوز نہ یونے کا شکواہ کر رہی تھی انہوں نے کہاکہ میں اس معصوم خواہش کو قطعی نظر انداز نہ کرسکا اور فوری طور پرمزکورہ پارک کی بحالی کے احکامات جاری کئے اور میں اس وقت بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں جب ایک معصوم بچی کی خواہش پوری ہوگئی انہوں مزکورہ پارک کے پلے ایریا کو معصوم ارزم کے نام منسوب کرنے کی بھی ہدایت کی- اس موقع پر انہوں بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٙر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی اورانکی ٹیم کو بھی مبارکباد دی کہ جن کی کوششوں سے مزکورہ ہارک صرف پندرہ دن کے مختصر عرصے میں تزئین نو کرکے آج عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے بعد ازاں ایڈمنسٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 100 پارکس بحالی منصوبے کے تحت ناظم آباد میں نورالاسلام پارک اور کریم آباد پر میاواکی فاریسٹ کاافتتاح کیا اور پودا بھی للگایا-واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرسینٹرل طحہ سلیم اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی اپنے اپنے دائرہ اختیارمیں رہتے ہوئے باہمی اشتراک اور تعاون سے ضلع وسطی میں فلاحی کاموں کی جانب بھرپور توجہ دے رہے ہیں اس سلسلے میں فی الوقت ضلع وسطی کے خستہ حال پارکس و پلے گراونڈ کو دوباہ قابل استعمال بنا کر عوام کی تفریح کے لئے ایک ایک کرکے کھولے جارہے ہیں جس سے آمید کی حاتی ہے کہ ضلع وسطی بہت جلد ایک ماڈل ضلعے کی شکل اختیار کر لے گا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی دونوں ہی عوام کو بہترین شہری زندگی مہیا کرنے کے لئےخدمت کا جزبہ رکھتے ہیں اور اپنے عمل سے اس کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں