کراچی (نمائندہ مقامی حکومت)ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کہ جہاں جہاں حالیہ بارشوں کے سبب سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے تھے اور سڑکیں خراب ہوگئی تھی ان علاقوں میں بلدیہ وسطی کی جانب سے گڑھوں کی بھرائی اور سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے اس سلسلے میں آج ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مرکزی شاہراہوں سمیت لنک روڈ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور سڑکوں پر پڑے گڑھوں کی بھرائی اور سڑکوں کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا دورے کے دوران انہوں شاہراہ، ہمایوں ڈاکٹرضیاء الدین تا KDA چورنگی نارتھ ناظم آباد پر جاری گڑھوں کی بھرائی اور سڑک کی مرمت کامعائنہ کیا اس موقع پر xen بلدیہ وسطی فیصل صغیر بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر علی زیدی نے موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع وسطی کی عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاء کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے عوام کو جو پریشانی لاحق تھی اسکے سد باب کے لئے بلدیہ وسطی کا محکمہ بلڈنگ و روڈ اور سینی ٹیشن کا عملہ تندہی سے کوشاں ہے۔بلدیہ وسطی محکمہ بی اینڈ آر افرادی قوت اور ہلکی مشینری کے ذریعے گڑھوں کی بھرائی اور سڑکوں کی مرمت کے کام میں مصروف عمل ہے۔ واضح رہے کہ شاہراہِ ہمایوں ضلع وسطی کی ماڈل شاہراہ کی حیثیت رکھتی ہے۔