روٹری انٹرنیشنل اسکاٹ لینڈ کےصدر R.GordonRmclnally نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کو خصوصی ایوارڈ دیا ۔
کراچی (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم ضلع وسطی کی عوام کو بہتر شہری و معاشرتی سہولیات مہیا کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے باہمی اشتراک سے عوام کی خدمت اور فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں ضلع وسطی میں مختلف ترقیاتی کام اور عوام کی فلاح سے متعلق کام زیرِ تکمیل ہیں اس سلسلے میں شعبہ صحت اور شعبہ تعلیم کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے انہی فلاحی کاموں کے اعتراف اور انھیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں اسکاٹ لینڈ روٹری انٹرنیشنل کے صدر Rmclanally Mr.RGordon نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی جانب سے انسانیت کی بھلائی کے لئے کی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی ایوارڈ سے نوازا، اس موقع پر ڈائریکٹر روٹری انٹرنیشنل فیض قدوائی بھی موجود تھے۔