متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے زیر اہتمام کراچی واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن میں ہونے والی جعلی بھرتیوں اور آئی بی اے ٹیسٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کراچی (نمائندہ مقامی حکومت)متحدہ لیبر فیڈریشن ایم کیو ایم پاکستان کے صدر انصاری، ممبر ابراہیم بھائی فرقان بھائی نے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔متحدہ لیبر فیڈریشن کے صدر ارشد انصاری بھائی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کے حق کے لیے اور اس کراچی شہر کے نوجوانوں کے روزگار کے لیے ادارے میں ہونے والی جعلی بھرتیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی
کراچی واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے انچارج و چیئرمین ارشاد خان بے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ادارے میں سب سے پہلے ایڈہاک ملازمین کا حق ہے سکھر ائی بی اے ٹیسٹ کو ہم کسی صورت نہیں مانتے اس کی لیے ہمیں اگر عدالتوں سے بھی رجوع کرنا پڑا تو جائیں گے ہم کراچی کے نوجوانوں کا معاشی قتل عام نہیں ہونے دیں گے
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے جنرل سیکرٹری اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی غنڈا گردی کراچی واٹر اینڈ سیورج کارپورشن میں نہیں چلنے دیں گے ادارے میں ہونے والی بھرتیوں کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج ہیں
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے صدر عبدالقیوم نے خطاب میں کہا کہ سی ای او صلاح الدین صاحب ہوش کے ناخن لیں ادارے میں پہلا حق ان ملازمہین کے بچوں کا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ادارے کے لیے وقف کی حکومت سندھ کی طرف سے سکھر ائی بی اے ٹیسٹ کو ہم نام منظور کرتے ہیں
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے سینیئر نائب صدر و جوائنٹ انچارج ایوب بلوچ نے پیپلز پارٹی کراچی شہر میں شب خون مارنے کے بعد اب اس کے اداروں پر بھی شب خون مارنے جا رہی ہے جس کے لیے ہمیں اپنے اتحاد ا کا مظاہرہ کرنا ہے
کراچی واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن کے جوائنٹ انچارج ندیم یوسف نے کہا ادارہ کراچی شہر کا ہے اور اس پر کراچی کے شہریوں کے نوجوانوں کا حق ہے ہم کراچی کے نوجوانوں کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم ابراہیم نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ ہم اس کے لیے بھرپور قانون چارہ جوئی کرنے جا رہے ہیں ۔اس احتجاج میں دیگر مقررین
شہباز یوسف عبدالحکیم، عبدالوحید، خورشید نےبھی مظاہرین سے کی۔آج کے احتجاج میں کراچی واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن کے ملازمین نے اپنے اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کثیر تعدادحتجاج میں شرکت کر کہ اسے کامیاب بنایا۔