لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری کے مطابق وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ نےمیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنےکا حکم بھی دیا ہے۔جاوید اقبال بخاری کے مطابق پنجاب کے بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج تیار کر لیے تھے، گریس مارکس کی پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا اب جلد نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔