لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) وزیرِ بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ براہِ راست بلدیاتی انتخابات میں ہر شہری اپنا نمائندہ خود منتخب کرے گا۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مقامی حکومتوں کو با اختیار نظام دیں، ارکانِ اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے لیکن وہ بلدیاتی نمائندوں کا کام کر رہے ہیں وزیرِ بلدیات پنجاب نے مزید کہا کہ ارکانِ اسمبلی کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں، ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔میاں محمود الرشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیات کا سارا کام ارکان اسمبلی اپنے ذمے لیے ہوئے ہیں۔