اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی امن و امان قائم رکھنے میں ناکامی پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر 2021 کو ہوئے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، خود کش دھماکے، فائرنگ اور راکٹ چلنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے۔