کورونا ویکسینیشن قومی مقصد ہے۔اس مہہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے افسران اپنے فرائض متحرک انداز میں انجام دیں: چیف سیکرٹری پنجاب

سرگودھا (نمائندہ مقامی حکومت) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت کمشنر آفس سرگودھا میں منعقدہ اجلاس کے دوران ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول اقدامات، کورونا ویکسینیشن، زیر التواریونیو مقدمات، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا. چیف سیکریٹری نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن قومی مقصد ہے چنانچہ کرونا ویکسینیشن مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے.اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
تمام انتظامی افسران روزانہ ایک گھنٹہ عوام کیلئے مختص کریں۔کرپشن کسی صورت برداشت نہیں.بدعنوانی میں ملوث افسران، اہلکاروں سے کوئی رعائیت نہ برتی جائے.ترقیاتی سکیموں میں فنڈز کےبروقت استعمال اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے,منصوبوں پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا.ریونیو سےمتعلق عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے.قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے افسران اپنے فرائض متحرک انداز میں انجام دیں. بڑے سٹوروں پر ڈپٹی کمشنر کاؤنٹرز کا قیام احسن اقدام ہے.کمشنر، اور آرپی او سرگودھا نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی. سرگودھا ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔.

متعلقہ خبریں