این اے 75 سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کا ارباب اختیار سے مطالبہ

‏سیالکوٹ (نمائندہ مقامی حکومت) این اے 75 سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پہ اہل اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جامکے چیمہ ڈسکہ کی عوام کو اپنی سیاسی لڑائی کا نشانہ نہ بنائیں اور وہاں سیوریج کے دیرینہ مسئلہ کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ جامکے چیمہ کی سیوریج سسٹم مکلم طور پر تباہ ھو چکا ھے۔ گٹر اور سیوریج کا پانی گلیوں ور گھروں میں داخل ہو رہا ہے اور لوگوں کا گھروں سے نکلنا بھی محال ہوگیا ہے۔ گندے پانی میں حشرات اور زہریلے جانوروں کی افزائش سے علاقے میں مختلف بیماریاں بھی پھوٹ رہی ہیں جس کی وجہ سے بچے اور بوڑھے بیمار ھو رہے ھیں۔ مائیں ، بہنیں، بیٹیاں اور اسکول جانے والے بچے اسی گندے پانی اور کیچڑ سے گزر کر جاتے ہیں اور پورے علاقے میں تعفن پھیلا ہوا ہے۔

انتظامیہ اورحکومت کی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی پوسٹ ابھی تک خالی ہے جسکی وجہ سے مقامی مسائل کے حل پہ بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی انہوں نے کہا کہ اب تو بلدیاتی ادارے بھی بحال ہوگئے ہیں اس لیے جامکے چیمہ کے اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کیا جانا چاہیے۔

‏انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلہ کے حل کے لیے ان کے والد مرحوم پیر ظاہرے شاہ نے بھی پراجیکٹ پلاننگ کروائی تھی اور یہ منصوبہ سرکاری کاغذوں میں بالکل تیار حالت میں ھے جس پر اب صرف عمل درآمد ہونا باقی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ٹیگ کرتے ھوئے مطالبہ کیا ھے کہ ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلہ کا حل نکالا جائے اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی تعیناتی فوری کی جائے تاکہ عوامی مسائل کا حل جلد از جلد نکالا جائے۔

متعلقہ خبریں