کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام کراچی واٹر کارپوریشن کے بورڈ کا اجلاس
کراچی واٹر کا رپوریشن میں جاری ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے کراچی واٹر کارپوریشن کے بورڈ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں بورڈ کے ممبران کے علاوہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عثمان معظم نے خصوصی شرکت کی۔