ضلع چکوال کے لئے امپورٹڈ سستی چینی کا کوٹہ بڑھا کر دو ہزار میٹرک ٹن کر دیاگیا،ہر دکاندار 90 روپے فی کلو والی امپورٹڈ سستی چینی فروخت کرے:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو چکوال

چکوال(نمائندہ مقامی حکومت)ضلع چکوال میں امپورٹڈ باریک چینی کی فروخت یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت اے ڈی سی آر عمران بشیر نے کی، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی اوانڈسٹریز اورشوگر ڈیلرز کی شرکت.حکومت نے ضلع چکوال کے لئے امپورٹڈ سستی چینی کا کوٹہ بڑھا کر دو ہزار میٹرک ٹن کر دیا.ضلع بھر میں امپورٹڈ سستی چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے.مارکیٹ میں ہر دکاندار 90 روپےفی کلووالی امپورٹڈ سستی چینی فروخت کرے.ضلع کے بازاروں میں مقامی چینی فروخت نہیں کی جا سکے گی ،احکامات کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی ہوگی.شوگر ڈیلر دکانداروں کو صرف امپورٹڈ سستی چینی ہی سپلائی کریں ۔اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلوں کی مارکیٹ میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ بنیاد پر دکانداروں سے امپورٹڈ سستی چینی کا فالو اپ لیں.ضلع میں چینی کی بحرانی کیفیت کسی صورت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی.

متعلقہ خبریں