الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں فورسز مانگی ہیں، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں غیر جانبدار الیکشن کیلئے فورسز مانگی ہیں، سول آرمڈ فورسز کے ساتھ ضرورت پڑنے پر پاک آرمی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ کشمیر میں عمران خان کی پذیرائی ہے، 25جولائی کو عمران خان حکومت بنانے جا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک الگ علاقہ ہے اور عمران خان کشمیر کا کیس لے کر آگے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ فاٹا میں تھری جی اور فور جی کھولنے جارہے ہیں، اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وزارت داخلہ اس کو بند بھی کرسکتی ہے۔شیخ رشید نے مزید بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا کیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں۔