سرکاری افسران اپنےفرائض محنت اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ سائلین کے مسائل فوری حل ہوسکیں, پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال انداز میں کام کرکے اشیائے خوردونش کی مقررہ نرخوں پرفروخت کویقینی بنائیں: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کپیٹن (ر) محمد وسیم

بہاولنگر(بیورو رپورٹ ملک صفدر ضیا سے) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کپیٹن(ر)محمد وسیم نے اپنےعہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے. ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ سرکاری امور محنت اور ایمانداری سےانجام دیں. انہوں نے کہا کہ دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیرعباس چٹھہ اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیمیں بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کی جائیں. انہوں نےکہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں اشیائے خوردونش مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کئے جائیں. علاقوں کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پودے لگائے جائیں اور انکی دیکھ بھال اور آبیاری باقاعدگی سے کی جائے.

متعلقہ خبریں