ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگرکے انتظامی معاملات بہتر بنائے جائیں اورصفائی ستھرائی کےناقص انتظامات کوبہتر بنایا جائے, وینٹیلیٹرز فنکشنل کئےجائیں: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بہاولنگر کا اچانک دورہ کیا. ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہمراہ تھے . ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا. انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات اورادویات کی فراہمی کے بارے دریافت کیا.ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایچ ڈی او وارڈ میں سنٹرلائزڈ آکسیجن فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور . انہوں نے چلڈرن نرسری کا معائنہ کرتے ہوئے لواحقین کا بلا وجہ داخلہ اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایم ایس کوہدایت کی کہ انتظامات درست کئےجائیں,ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور ادویات کا سٹاک چیک کیا. انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر خدمات سر انجام دیں.اس موقع پر انہوں نے متعلقہ آفیسر کو سینٹری ورکرز کی تنخواہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ خبریں