تحصیل ہسپتال چشتیاں میں زیرتعمیرکارڈیک سینٹراورآرتھوپیڈک وارڈ میں تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرایاجائے، مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں :ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر ضلع بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چشتیاں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرچشیتاں محمداکمل بھی ان کے ہمراہ تھے .ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.انہوں نے شعبہ ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا. انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی. انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں. انہوں نے آرتھوپیڈک وارڈ میں جاری تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرانے کی ہدایت کی.ڈپٹی کمشنر نےتحصیل ہیڈ کواٹرھسپتال چشتیاں میں زیرتعمیرکارڈیک سینٹرکی سائٹ کا معائنہ کیااور منصوبہ کوجلد مکمل کرنے کےلئےھدایات جاری کیں. انہوں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال میں ریڈیالوجسٹ کی خالی آسامی پرڈی ایچ کیوہسپتال سےریڈیالوجسٹ کی فوری ڈیوٹی لگائی جو منگل کےدن تحصیل ہیڈ کواٹر ھسپتال چشتیاں میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا. ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور ادویات کا اسٹاک بھی چیک کیا. انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر خدمات سر انجام دیں۔

متعلقہ خبریں