بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے بہاولنگر کی غلہ منڈی کا دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر نے کھاد کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخ پر فروخت کا جائزہ لیا.انہوں نےہدایت کی کہ کھاد مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ کھاد کی دستیابی اور مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور مانیٹرنگ کا کا عمل جاری رکھا جائے۔