ضلع بہاولنگر: 12کروڑ روپے سے زائد مالیت کے غیر قانونی اسٹاک 67ہزار89 کھاد کے تھیلے برآمد کر لیے،1لاکھ19ہزار روپےجرمانہ

بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے. ڈپٹی کمشنر ، بہاولنگر محمد وسیم کی نگرانی میں ضلع بھر میں کاشتکاروں اور زمینداروں کو مقرر کردہ نرخ پر کھاد کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔گزشتہ کچھ دنوں کے دوران کھاد کی مقررہ نرخ پر فروخت اور زخیرہ اندوزی کے خاتمہ کیلئے 972 مقامات پر جا کر معائنہ کیا گیا. اس دوران ضلع بہاولنگر میں مختلف گوداموں سے 12کروڑ روپئے سے زائد مالیت کے غیر قانونی سٹاک 67ہزار89 کھاد کے تھیلے برآمد کر لیے۔خلاف ورزی پانے پر مجموعی طور پر 17لاکھ19ہزار روپےجرمانہ موقع پر عائد کیا گیا.مزید ذخیرہ اندوزوں سے برآمد شدہ کھاد کی فراہمی کو گورنمنٹ کے مقررہ کردہ ریٹس پر یقینی بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں