بہاولنگر.بیداری شعور کیلئےامن واک کا اہتمام کیا گیاجسکی قیادت ڈپٹی کمشنر,ڈی پی او بہاولنگر نے کی

بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد وسیم اور ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی قیادت امن واک کا اہتمام کیا گیا جو جامعہ رضائے مصطفی سے شروع کر کے سٹی چوک بہاول نگر میں اختتام پذیر ہوئی ہوا جسمیں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اقلیتی برادری, انجمن تاجران صحافی برادری,ممبران امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی. واک میں سانحہ سیالکوٹ پر افسوس کا اظہار کیا گیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ممبران امن کمیٹی اپنا کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ بہاولنگر ضلع پر امن ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں. انہوں نے کہا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے. آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے برداشت اور صبر و تحمل کا درس دیا. معاشرہ میں اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے علماء کرام، اقلیتی برادری اپنا کردار ادا کریں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے بھی خطاب کیا.واک کے اختتام پر ملک کی ترقی و خوشحالی اورامن و امان کے قیام لیے دعا کی گئی

متعلقہ خبریں