بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد وسیم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکے ہمراہ بہاولنگر میڈیکل کالج کے زیر تعمیر منصوبہ کا موقع پر معائنہ کیا. انہوں نے بہاولنگر میڈیکل کالج کے زیر تعمیر منصوبہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا. ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ بہاولنگر میڈیکل کالج کے تعمیرتی کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں اور منصوبہ میں حائل رکاوٹیں دور کی چائیں تاکہ میڈیکل کالج کو حکومت کی ہدایات کے مطابق 2023ء تک فنکشنل کیا جا سکے. انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران موقع پر جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور تعمیراتی منصوبہ کے تمام امور بروقت مکمل کئے جائیں.