معلومات کی فراہمی اور آگاہی سےقبل ازوقت پیدا ہو نے والے بچوں کی شرح اموات کو کم کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر حمیرا جاوید گائناکالوجسٹ ڈی ایچ کیو اسپتال بہاولنگر

بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام پنجاب, یونیسیف پاکستان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کے اشتراک سے پری میچورٹی ڈے کے حوالہ سے آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی شراح اموات کو کم کرنے اور بچاؤ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی دی گئی.اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یاسین، ڈاکٹر خالد محمود ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر، پیڈیاٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال، گا ئنا کالوجسٹ ڈاکڑ حمیرا جاوید ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر، ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ سپروائیزرز ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی. اس موقع پر سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر، ماہر امراض اطفال،گائناکالوجسٹ نے خصوصی خطاب کیا. مقررین نے قبل ازوقت پیدا ہو نے والے بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے اور بچوں کی قبل از وقت پیدائش سے بچاؤ کے لئے حاملہ خواتین کی بہتر نگہداشت اور انکی غذا کے حوالے سے معلومات فراہم کی . تقریب کے اختتام پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یاسین ، ڈاکٹر خالد محمود ڈسٹرکٹ کوآرڈینئیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر، پیڈیاٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال، گا ئنا کالوجسٹ ڈاکڑ حمیرا جاوید نے KMC سنٹر کا دورہ کیا اور تقریب کا کیک کاٹا بعد ازاں بچوں میں تحائف تقسیم کیئے گئے ۔

متعلقہ خبریں