ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بہاولنگر کے زیر اہتمام ہنر روزگار میلہ کا انعقاد

بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بہاولنگر کے زیر اہتمام ہنر روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر عبدالجبار گجر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرصدر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ضلع بہاولنگر میاں عزیر شبیر لالیکا ،سینیئر ایریا منیجر پی وی ٹی سی سید ابرار شاہ ، وی ٹی آئی کے پرنسپل وقاص بن طارق اورضلع بھر کے دیگر اداروں کے پرنسپل اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پرضلع بھر کی وی ٹی آئز کے اولڈ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ پروگرام میں مقامی اور پنجاب بھر سے متعدد پرائیویٹ انڈسٹریز کے مالکان اور ان کے نمائندگان نے بھی شرکت کی. جس کا مقصد وی ٹی آئی سے فارغ التحصیل طلبا وطالبات کے لیے ان کے متعلقہ شعبہ جات میں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ تقریب سے اے ڈی سی جی عبدالجبار گجر نےکہا کہ ہنر مند افراد قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس ضمن میں فنی تعلیم و تربیت کے لیے کی جانے والی وی ٹی آئی بہاول نگر کی کوششیں قابل تعریف ہیں. ۔صدر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ضلع بہاولنگر میاں عزیر شبیر لالیکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب اور بالخصوص وزیر محکمہ زکوٰۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا کی سربراہی میں صوبہ بھر کے نوجوانوں کی فنی تعلیم کے حصول میں کی جانے والی کوششیں بہت نمایاں ہیں. جس کا ایک عملی نمونہ آج کا منعقد کردہ ہنر روزگار میلہ ہے۔ انھوں بتایا کہ آج کے میلہ کے ذریعے 300 کے قریب طلبا و طالبات کے روزگار کا بندوبست ممکن بنا گیا ہے۔ تقریب میں شریک انڈسٹریز کے مالکان اور ان کے نمائندگان اور ضلع بھر کے سابقہ طالب علموں کی کثیر تعداد نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی جانب سے پنجاب بھر کے اضلاع میں منعقد کیے جانے والے ہنر روزگار میلوں کے اقدام کو بے حد سراہا۔

متعلقہ خبریں