معاشرہ میں بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کیلئےسول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاول نگر

بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجرکی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جسمیں 10 محرم کو بہاول نگر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی گئی. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نےحکومت پنجاب کی جانب سے اس واقعہ میں متاثر ہونے والے افراد کو مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کے مالی امداد کے چیک دئیے.اے ڈی سی جی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں پائیدار امن کے قیام کے لئے معاشرہ کے تمام افراد اپنا اہم کردار ادا کریں.انہوں نے کہا کہ بہاولنگر ضلع پر امن ہے اور اس خطہ کے لوگ امن پسند ہیں. انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں صبر و تحمل اور برداشت کو فروغ دیا جائے اور اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے کردار ادا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں