بہاولنگرضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے تاجران، علمائے کرام،پیٹرول پمپس, مسافر بس اسٹینڈز مالکان, وکلاء برادری ودیگر شہری پولیس و انتظامیہ کےساتھ تعاون کریں:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر

بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر ندیم افضال کے ہمراہ انجمن تاجران،علمائے کرام،پیٹرول پمپ مالکان،بس اسٹینڈ مینیجرزاور وکلاء برادری کے ساتھ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او آفس میں سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ڈی پی او نے ضلع میں امن وامان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے بس ا سٹینڈ مینجرز کو ٹریول آئی ایپ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی اونے پیٹرول پمپ مالکان اور انجمن تاجران کو سیف سٹی پروگرام کے تحت CCTV کیمرے لگانے کی ہدایت کی۔ جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے تمام شعبوں سے وابستہ افراد بالخصوص وکلاء برادری کا ضلعی پولیس کے ساتھ ایک پیج پر ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈی پی او نے قیام امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پولیس کی مدد کریں۔ علمائے کرام معاشرے میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے باہمی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں