چولستان ڈیزرٹ ریلی بہاولنگرتین روزہ تقریبات,10 فروری کو قلعہ جام گڑھ کے مقام پر افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) 17 ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر بہاول نگر ضلع میں شاندار تقریبات منعقد کی جائیں گی. پروگرام کے مطابق 10 فروری کو ریلی کے مڈ پوائنٹ قلعہ جام گڑھ کے مقام پر افتتاحی تقریب منعقد ہوگی. اس موقع پر پرچم کشائی ہوگی اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا. فضا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے جائیں گے. ریسکیو 1122 کے جوان اور دانش سکول کے طلباء مارچ پاسٹ پیش کریں گے. اس موقع پر پپٹ شو میجک شو،جھومر اور بھنگڑا پیش کیا جائے گا بعد ازاں محفل مشاعرہ منعقد ہوگا. 11 فروری کو جھومر، مختلف سکولوں کے طلباء، دانش سکول کے طلباء اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس کے طلباء کی پر فارمنس پیش کی جائے گی. میجک شو، محفل مشاعرہ اور میوزیکل شو منعقد ہوگا جبکہ 12 فروری کو چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر قلعہ جام گڑھ کے مقام پر والی بال، کبڈی، رگبی، رسہ کشی کے مقابلہ ہوں گے. ہارس اینڈ کیمل شو، علاقائی رقص کا مظاہرہ، میوزیکل نائٹ و دیگر پروگرام منعقد ہوں گے بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی.

متعلقہ خبریں